۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
افغانستان کی البیرونی یونیورسٹی کے پروفیسروں اور طلبا ءکے قافلے پر حملہ

افغانستان کی البیرونی یونیورسٹی کے پروفیسروں اور طلباء کے قافلے پر حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی فارس نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، اس ملک  کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ  پروان شہر کی البیرونی یونیورسٹی  کے پروفیسروں اور طلباء پر مشتمل  قافلہ کو بارودی سرنگ کے دھماکے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجہ  میں چار افراد ہلاک اور گیارہ زخمی ہوگئے جس میں البیرونی یونیورسٹی کےوائس چانسلرکے زخمی ہونے کے بارے میں بھی کہا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا آج ہفتے کے روز البیرونی یونیورسٹی کے پروفیسرز اور طلباء  واپس آرہے تھے۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آرین نے بتایا کہ دھماکا چاریکر ضلع کے رباط کے علاقے میں ہوا،یادرہے کہ البیرونی یونیورسٹی صوبہ کاپیسا میں واقع ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ماضی میں  اس یونیورسٹی کے پروفیسرز اور طلباء کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .